سابق ایف بی آئی چیف جیمز کومے پر فرد جرم عائد، امریکی صدر کا خیر مقدم

Published On 26 September,2025 07:32 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) سابق ایف بی آئی چیف جیمز کومے پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق جیمزکومے پر جھوٹ بولنے اور تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام ہے، امریکی صدرٹرمپ نے سابق ایف بی آئی چیف جیمز کومے پر فرد جرم کا خیرمقدم کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں انصاف ہوگیا، جیمز کومے بدترین انسانوں میں سے ایک ہے، جیمزکومے کو اب اپنے جرائم کا جواب دینا ہوگا۔

سابق ایف بی آئی چیف جیمزکومے کا کہنا ہے کہ محکمہ انصاف نے آج میرا دل توڑ دیا، میں بے گناہ ہوں،عدالتی نظام پر بھرپور اعتماد ہے۔