تامل ناڈو:(دنیا نیوز) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں اداکار اور سیاستدان وِجے کی سیاسی ریلی میں بھگدڑ مچ گئی جس میں 39 افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلی میں بھگدڑ سے 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے، وزیرِ صحت سبرا منیم نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ وزیرِ اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے ایمرجنسی رسپانس ٹیم تشکیل دے دی، ریلی کے دوران ہجوم کے بے قابو ہونے سے بھگدڑ مچ گئی۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، جب کہ زخمی افراد کو مقامی ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔