شمالی کوریا نے اپنے ایٹمی اثاثوں سے متعلق خبر دار کر دیا

Published On 30 September,2025 02:24 am

نیویارک: (دنیا نیوز) شمالی کوریا نے اپنے ایٹمی اثاثوں سے متعلق خبر دار کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے نائب وزیر اعظم کم سون گیونگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کبھی بھی ایٹمی پروگرام ترک نہیں کرے گا۔

کم سون گیونگ نے مزید کہا کہ شمالی کوریا سے حق دفاع اور خود مختاری سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا جارہا ہے، جوہری پروگرام ترک کیا تو اس کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا۔