میانمار میں مذہبی تہوار پر بم دھماکا، 40 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے

Published On 08 October,2025 07:44 pm

برما: (دنیا نیوز) میانمار میں مذہبی تہوار پر بم دھماکا، 40 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سانحے میں بچوں اور خواتین سمیت 88 افراد شدید زخمی ہوئے، بربر فوج کے پیرا گلائیڈرز نے تہوار میں بم گرا کر حملہ کیا۔

تہوار کو فوجی حکومت کے خلاف ہڑتال اور مزاحمت کا مظاہرہ بنا دیا گیا، ہجوم میں شامل لوگ فوجی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چاونگ یو شہر میں قومی تعطیل کے موقع پر ہزاروں لوگ جمع تھے، میانمار کی فوج نے 2021 میں منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔

سیاسی رہنما آنگ سان سوچی کو 33 سال قید کی سزا دی گئی ہے، فوجی حکومت کے خلاف ملک بھر میں باغی اور شہری ملیشیا لڑ رہے ہیں۔