امریکا: ریسٹورنٹ میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 20 زخمی

Published On 12 October,2025 10:45 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا میں ایک ریسٹورنٹ کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور دیگر 20 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بیوفورٹ کاؤنٹی کے شیرف کے دفتر سے جاری بیان میں بیایا گیا کہ فائرنگ کا واقعہ ساؤتھ کیرولینا کے ساحلی قصبے سینٹ ہیلینا جزیرے میں پیش آیا اور کئی افراد فائرنگ سے زخمی ہوئے۔

حکام نے بتایا کہ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے لیکن مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا اور ہلاک ہونے والے افراد کے نام بھی جاری نہیں کیے۔

شیروف کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اس وقت سیکڑوں افراد وہاں موجود تھے، یہ واقعہ سب کے لیے ایک دردناک اور مشکل ہے۔

ساؤتھ کیرولینا کا سینٹ ہیلینا آئس لینڈ افریقی نژاد شہریوں کا مرکز تصور کیا جاتا ہے اور اس سے گولہ گیچی کہا جاتا ہے۔