لی لینڈ: (دنیا نیوز) امریکی ریاست مسی سپی میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 12 زخمی ہو گئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔
شہر کے میئر جان لی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست کے دارالحکومت جیکسن سے شمال مشرق میں 120 میل (190 کلومیٹر) کے فاصلے پر ایک چھوٹے سے قصبے لی لینڈ کی مرکزی سڑک پر آدھی رات کے قریب پیش آیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ فٹبال میچ کے بعد پیش آیا، فائرنگ اس وقت ہوئی جب لوگ جیت کا جشن منا رہے تھے۔