امریکا: دھماکہ خیز مواد تیار کرنے والے کارخانے میں دھماکہ، متعدد افراد ہلاک، کئی لاپتہ

Published On 11 October,2025 02:45 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ریاست ٹینیسی میں دھماکا خیز مواد تیار کرنے والے ایک کارخانے میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہک مین کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے اپنے فیس بک پیج پر تصدیق کی کہ بک سنورٹ علاقے میں واقع ایکیوریٹ انرجیٹک سسٹمز نامی فیکٹری میں دھماکہ ہوا ہے۔

ہک مین کاؤنٹی کے میئر کے دفتر نے خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ تاحال ہلاکتوں کی تصدیق یا دھماکے کی وجوہات کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی جا سکتیں، تاہم ہمفریز کاؤنٹی کے شیرف کرس ڈیوس نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ دھماکے میں کچھ ہلاکتیں ہوئی ہیں اور متعدد افراد لاپتہ ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کرس ڈیوس نے کہا کہ اس وقت کئی افراد ایسے ہیں جن سے رابطہ نہیں ہو پا رہا، ہلاک ہونے والے کچھ افراد کی شناخت کی تصدیق ہو چکی ہے۔