غزہ: (دنیا نیوز) یونیسیف نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بچوں کی اموات پہلے سے زیادہ ہوسکتی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق یونیسیف کا کہنا ہے کہ جنگ سے تباہ حال غزہ پٹی کی تمام راہداریاں امداد کے لئے فوری کھول دی جائیں، غزہ میں کافی عرصے سے غذا کا بحران سنگین ہوچکا ہے۔
جرمنی اور مصر نے غزہ کی تعمیر نو کے لئے عالمی کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے، جرمن چانسلر نے کہا کہ جرمنی رہا یرغمالیوں کی بحالی کے لئے 29 ملین یورو امداد دے گا۔