حماس نے غزہ پر کنٹرول کا بیرونی ایجنڈا مسترد کر دیا

Published On 11 October,2025 02:03 am

غزہ: (دنیا نیوز) حماس نے غزہ پر کنٹرول کا بیرونی ایجنڈا مسترد کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ غزہ کے انتظامی معاملات فلسطین کا اندرونی معاملہ ہے، فلسطین اتھارٹی اور حماس کا عالمی شراکت داری سے غزہ کی تعمیر نو کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

حماس اور فلسطین اتھارٹی کے جاری مشترکہ اعلامیہ کے مطابق عرب ممالک سمیت عالمی دنیا کے غزہ کی تعمیر نو کے لئے اقدامات خوش آئند ہیں، اسرائیل نے ممکنہ رہائی پانے والے 250 فلسطینی قیدیوں کی لسٹ جاری کر دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی لسٹ میں سینئر فلسطینی قیدیوں کے نام شامل نہیں۔