بھارت میں صنفی تعصب کا افسوسناک واقعہ، نومولود بچی کو زندہ دفن کر دیا گیا

Published On 18 October,2025 02:47 am

اترپردیش: (دنیا نیوز) بھارت میں خواتین سے ناروا سلوک اور صنفی تعصب کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

اترپردیش کے ضلع شاہ جہاں پور میں نومولود بچی کو زندہ دفن کردیا گیا، کسان شمیم بابو نے بچی کا بازو مٹی سے باہر نکلا دیکھا، کسان نے بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا مگر وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر بچی کو لڑکی ہونے کی وجہ سے زندہ دفنایا گیا، واقعہ بھارت میں خواتین کے خلاف گہرے صنفی تعصب کو ظاہر کرتا ہے، بھارت میں لڑکیوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور ان کا قتل سنگین مسئلہ ہے۔