امریکا کا ایک اور مبینہ منشیات بردار کشتی پر حملہ، 3 افراد ہلاک

Published On 22 October,2025 10:42 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے جنوبی امریکا کے بحرالکاہل میں ایک اور مبینہ منشیات بردار کشتی پر حملہ کر دیا۔

امریکی حکام کے مطابق امریکی فوج کے حملے میں 3 افراد ہلاک ہوئے، 2 ستمبر کے بعد یہ 8 واں حملہ ہے، مرنے والوں کی تعداد 34 ہوگئی۔

امریکا نے باقی 7 حملے کیریبین سمندر میں مشتبہ کشتیوں پر کیے تھے۔

دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ نے کہا کہ امریکا منشیات فروش گروہوں کیخلاف عالمی مسلح تنازع میں ہے، منشیات کی سمگلنگ سے ہر سال ہزاروں امریکی ہلاک ہوتے ہیں۔