اسلام آباد: (دنیا نیوز) ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 25، وزیر اعظم پاکستان کل افتتاحی سیشن میں مہمان خصوصی ہوں گے۔
2 روزہ ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 اسلام آباد میں 23 اور 24 اکتوبر کو منعقد ہوگی، کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
کانفرنس میں مختلف ممالک کے وزرائے ٹرانسپورٹ اور عالمی اداروں کے نمائندگان شریک ہوں گے، سعودی عرب، ترکیہ، آذربائیجان، ازبکستان، قازقستان کے وزراء ٹرانسپورٹ شرکت کریں گے۔
ایران، بیلاروس، ترکمانستان، سری لنکا اور مالدیپ سمیت دیگر ممالک کے وزراء بھی شریک ہوں گے، اے ڈی بی، ای سی او، آئی آر یو، یو این ایس جی کے مندوبین بھی اس کانفرنس میں موجود ہوں گے۔
اس موقع پر ایکسپو کا انعقاد ہوگا جو 25 اور 26 اکتوبر کوعوام الناس کے لئے ہوگی، وفاقی وزراء ریلویز، تجارت، میری ٹائم افیئرز، پلاننگ اور متعلقہ افسران بھی شریک ہوں گے۔
ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس2025 جناح کنونشن سینٹر اسلام آبادمیں منعقد ہونے جا رہی ہے، کانفرنس کے اختتامی سیشن میں ڈپٹی وزیر اعظم مہمان خصوصی ہوں گے۔