میکسیکو سٹی: (ویب ڈیسک) میکسیکو شہر کے میئر کارلوس مانزو کو مقامی فیسٹیول میں شرکت کے دوران گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میئر کارلوس مانزو نے ایک ہفتہ قبل ہی اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا، یوراپین شہر کے میئر کارلوس مانزو کو مقامی طور پر منائے جانے والے موت کے فیسٹیول کے دوران کئی افراد کی موجودگی میں قتل کیا گیا۔
اس حوالے سے میکسیکو کی ایک پبلک سکیورٹی ایجنسی نے حکام کو بتایا کہ 40 سالہ کارلوس کو میکسیکو کی ریاست میچوکان کے مرکزی حصے میں قتل کیا گیا ہے، قتل میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ مبینہ قاتل نے گرفتاری سے بچنے کیلئے خود کشی کرلی، مقتول کارلوس مانزو کا شمار وفاقی حکومت کے ناقدین میں ہوا کرتا تھا۔
خیال رہے کہ میکسیکو میں پرتشدد واقعات میں کئی دنوں سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اسی سال گزشتہ مئی کے مہینے میں دارالحکومت میکسیکو سٹی کے مرکزی علاقے میں موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے میئر کلارا بروگاڈا کے پرسنل سیکرٹری اور مشیر کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔



