مودی نے روس سے تیل کی خریداری بند کردی، ٹرمپ کا آئندہ سال دورہ بھارت کا اعلان

Published On 07 November,2025 05:47 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی رُک گئے ہیں، انہوں نے روس سے بڑے پیمانے پر تیل خریدنا بند کردیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ اچھی بات چیت ہو رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی میرے دوست ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ میں بھارت آؤں، آئندہ سال بھارت کا دورہ کرسکتا ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کی جانب سے روسی تیل نہ خریدنے سے متعلق دعویٰ کرچکے ہیں جس کی بھارت اور روس نے تردید کردی تھی۔