واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شٹ ڈاؤن کے جو بھی نتائج ہوئے ڈیموکریٹس ذمہ دار ہوں گے۔
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کوئی پتہ نہیں شٹ ڈاؤن کتنی دیر کے بعد ختم ہوگا، ڈیموکریٹس کے بس میں ہے کہ وہ شٹ ڈاؤن کو کتنا طول دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روسی تیل کو ہنگری کیلئے ممکنہ طور پر پابندیوں سے استثنیٰ مل سکتا ہے، ایک صحافی کے سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی فوج رومانیہ میں موجود رہے گی۔
خیال رہے کہ امریکہ کو اس وقت تاریخ کے طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن کا سامنا ہے جس کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ ہونے کا خدشہ ہے، امریکی وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق اگر یہ شٹ ڈاؤن جاری رہا تو آنے والے دنوں میں 40 بڑے ہوائی اڈوں پر فضائی سفر میں 10 فیصد تک کمی کی جائے گی جس کے نتیجے میں ہزاروں پروازیں منسوخ ہو جائیں گی۔



