نیویارک: (دنیا نیوز) نیویارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی پاکستان کے معترف نکلے۔
نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی ماضی میں پاکستان کا دورہ بھی کر چکے، انہوں نے 23 مارچ کو امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں گزارے دنوں کو یاد کیا۔
ظہران ممدانی نے کہا کہ مجھے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کا دورہ کرنے کا موقع ملا، ان شہروں کے جوش و توانائی کو دیکھا، اس موقع پر ظہران ممدانی نے فیض احمد فیض کا شعر بھی پڑھا۔
نومنتخب میئر نیویارک کا مزید کہنا تھا کہ کہ دن کی شروعات فیض احمد فیض کی نظموں سے کرتا ہوں۔



