آر ایس ایف نے الفاشر پر قبضے کے بعد انسانی خون کی ندیاں بہا دیں، اقوام متحدہ

Published On 08 November,2025 02:19 am

جنیوا: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن نے کہا ہے کہ سوڈان میں آر ایس ایف نے الفاشر پر قبضے کے بعد انسانی خون کی ندیاں بہا دیں۔

جاری بیان میں اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن نے کہا کہ سوڈان کی صورتحال تشویشناک ہے، دنیا انسانیت کے خلاف جرائم کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے، الفاشر میں پھانسی، عصمت دری اور گھناؤنے نسلی فسادات جاری ہیں۔

کمیشن کا کہنا تھا کہ آر ایس ایف انسانیت کیخلاف جرائم میں ملوث ہے، عالمی برادری فوری دارفور اور دیگر علاقوں میں تشدد پسندانہ حملے رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔