واشنگٹن، بیجنگ: (دنیا نیوز) تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر چین اور امریکا آمنے سامنے آگئے۔
امریکا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پہلی بار تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی، تائیوان 330 ملین ڈالر کے معاہدے کے تحت ایف 16،سی 130 کے پرزے خریدے گا۔
چینی وزارت خارجہ نے شدید ردعمل میں کہا کہ امریکی اسلحہ کی فروخت چین کی خودمختاری اور سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔



