لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ نے 2028ء تک روسی یورینیم کی خریداری مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ امریکا کے ساتھ حالیہ ’’ٹیکنالوجیکل پراسپرٹی ڈیل‘‘ کے بعد کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پہلے سے مقررہ ہدف 2030ء کو دو سال کم کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سفارتخانے نے برطانوی اخبار ازویستیا کو بتایا کہ یہ واضح ہے کہ یہ تبدیلی امریکاکی سپلائی کے ذریعے ہی ممکن ہوگی، کیونکہ امریکا کو یوکرین میں روسی ایندھن کی جگہ متبادل فراہم کرنے کا پہلے ہی عملی تجربہ ہے۔
سفارتخانے نے یہ بھی واضح کیا کہ اس کا مطلب امریکا کی جانب سے براہ راست ایندھن کی سپلائی نہیں ہے، برطانیہ روسی یورینیم پر مشتمل وہ ایندھن خریدے گا جس کا مالک فرانسیسی کمپنی EDF ہے۔
برطانوی اخبار ازویستیا نے رپورٹ میں بتایا کہ کینیڈا، فرانس اور جاپان بھی برطانیہ کی روسی یورینیم سے مکمل دستبرداری میں مدد کر سکتے ہیں۔



