برازیل: اقوام متحدہ کے کلائمٹ سمٹ کاپ 30 کے پویلین میں آگ لگ گئی

Published On 21 November,2025 01:13 am

برازیل: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ (یو این) کے کلائمٹ سمٹ کاپ 30 کانفرنس کے پویلین میں اچانک آگ لگ گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق اجلاس کے دوران ایک پویلین میں آگ لگنے کے باعث افراتفری پھیل گئی، کانفرنس کے مندوبین کو فوری نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا جبکہ فائربریگیڈ اور ریسکیو عملے نے آگ پر قابوپا لیا۔

آگ نے کانفرنس کے اندرونی حصوں کو لپیٹ میں لے لیا تھا جس کے باعث کانفرنس میں کام عارضی طور پر متاثر ہوا، اجلاس کو جاری رکھنے کی کوششیں جاری ہے، فرانزک ٹیمیں آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات بھی کریں گی۔