برطانوی حکومت نے امیگریشن قوانین میں تبدیلیاں کر دیں

Published On 21 November,2025 01:15 am

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی حکومت نے امیگریشن قوانین میں تبدیلیاں کر دیں۔

محکمہ داخلہ کے مطابق کاروباری افراد کو10سال کی بجائے3 سال بعد برطانیہ میں آباد ہونے کی اجازت دی جائے گی، ڈاکٹرز، نرسز و دیگر فرنٹ لائن سرکاری ملازمین کو مستقل آباد کاری کیلئے تیز راستہ دیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ نے مزید بتایا کہ سوشل بینیفٹس کلیم کرنے والوں کو مستقل رہائش کیلئے 20سال تک انتظارکرناہوگا، معیشت آگے بڑھانے کیلئے زیادہ کمانے والوں کو راغب کرنا چاہتے ہیں۔