برطانیہ میں مستقل رہائش کے خواہشمند افراد کا کریمنل ریکارڈ نہیں ہونا چاہئے: شبانہ محمود

Published On 21 November,2025 01:39 am

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیرداخلہ شبانہ محمود نے کہا کہ مستقل رہائش کے خواہشمند افراد کا کریمنل ریکارڈ نہ ہو۔

برطانوی وزیرداخلہ شبانہ محمود نے پارلیمنٹ میں بیان میں کہاکہ مستقل رہائش کے خواہشمند افراد کو اے لیول کے معیار کی انگریزی بولنا آنی چاہئے، مستقل رہائش کیلئے رجوع کرنے سے قبل برطانیہ میں قیام کی مدت 5 کے بجائے10 برس کردی جائے گی۔

وزیرداخلہ برطانیہ کا کہنا تھا کہ 2021ء کے بعد تقریباً 20 لاکھ افراد برطانیہ آکر آباد ہوئے، مستقل رہائش کے لئے 10 برس انتظار کرنا پڑے گا، مستقل رہائش کے خواہمشند افراد پر ملک میں کوئی قرضہ بھی نہیں ہونا چاہئے، برطانیہ میں ہمیشہ کیلئے آباد ہونا کوئی حق نہیں بلکہ استحقاق ہے جسے کچھ کرکے حاصل کرنا چاہئے۔

شبانہ محمود نے کہا کہ برطانیہ کے ٹوٹے ہوئے امیگریشن نظام کو ایک منصفانہ، احترام، شراکت اور انضمام کے نظام سے بدلنا چاہتی ہوں، میرے والدین بھی بہتر زندگی کیلئے برطانیہ آئے اور پھرمقامی شہری بن گئے۔