مغربی لندن میں آتشبازی کے گودام میں آگ لگ گئی

Published On 26 November,2025 01:08 am

لندن: (دنیا نیوز) مغربی لندن میں آتشبازی کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، اطلاع پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ساؤتھ ہال میں 2 منزلہ گودام اور دکانیں شدید آگ کی لپیٹ میں آگئیں، 150 فائر فائٹرز اور 25 فائر انجن آگ بجھانے میں مصروف رہے، حکام کے مطابق گودام میں آتش گیر مواد ہونے سے صورتحال مزید خطرناک ہوئی۔

قریبی سکول اور فلیٹس کو خالی کرالیا گیا، بریج روڈ کے اطراف سڑکیں بند کر دی گئیں، شہریوں کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔