غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی قابض فورسز کی غزہ اور مغربی کنارے میں وحشیانہ کارروائیاں، مذاکرات اور جنگ بندی کے وعدے کے باوجود حملے اور گولہ باری جاری ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق بانی سہیلہ اور خان یونس کے مشرق میں اسرائیلی ڈرون حملے جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ رفاہ میں سرنگوں میں پھنسے 9 جنگجو ہلاک کر دیئے۔
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے علاقے جنین میں 2 نہتے فلسطینی شہید کر دیئے، دونوں فلسطینیوں کو انتہائی قریب سے گولیاں ماری گئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق دونوں نوجوان قابص صیہونی فوج کو تلاشی دینے کیلئے تیار تھے، 2 روز کے دوران مغربی کنارے میں 25 فلسطینی زخمی، 200 کو گرفتار کر لیا۔
شہدا کی مجموعی تعداد 69 ہزار 785 ہو گئی جبکہ 1 لاکھ 70 ہزار 965 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔



