روسی صدر پیوٹن یوکرین سے جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں: امریکی صدر

Published On 04 December,2025 06:48 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر سے نمائندہ خصوصی سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر کی ملاقات اچھی رہی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات کے نتائج پر ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، یہ فریقین پر منحصر ہے، روسی صدر پیوٹن یوکرین سے جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں،5 جنگیں ٹیرف کے ذریعے رکوائیں، زندگیاں بچانا چاہتا ہوں اسی لئے دنیا بھر میں جنگیں رکوا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ معاونین آج یوکرینی مذاکرات کار سے ملاقات کریں گے، صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا وینزویلا کے اردگرد فوج جمع کرنا محض دباؤ کی مہم کا حصہ نہیں، منشیات کی کشتیوں پر حملے جاری ہیں، جلد زمینی کارروائی کریں گے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ وینزویلا کی تمام سڑکیں، گھر اور پلانٹ ہمارے علم میں ہیں۔