نیویارک (دنیا نیوز) ہیٹی میں اقوام متحدہ کے مشن میں توسیع کی منظوری دیدی گئی، چین اور روس نے مخالفت کردی۔
کینیا کے صدر ولیم روٹو نے فورس میں مزید2500سکیورٹی اہلکار شامل کرنے کی تجویز دی، فورس میں کینیڈا اور امریکا کے اہلکار بھی شامل ہوں گے، ہیٹی میں مسلح گینگز کا دارالحکومت پورٹ او پرنس پر مکمل کنٹرول ہے، مسلح تصادم میں 13لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ نے ہیٹی میں گینگ مخالف فورس کی قیادت پر کینیا سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ مزید ممالک ہیٹی میں استحکام کیلئے تعاون کریں۔



