ریاض: (دنیا نیوز) سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے فلسطینی نائب صدر حسین الشیخ کی ملاقات ہوئی۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور فلسطینی نائب صدر حسین الشیخ کی ملاقات کے دوران غزہ اور مغربی کنارے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، غزہ میں انسانی مصائب، اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر بھی گفتگو ہوئی۔
دونوں رہنماؤں کا گفتگو میں کہنا تھا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔



