اوہائیو میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے گھر پر حملہ اور توڑ پھوڑ

Published On 06 January,2026 03:13 am

اوہائیو: (دنیا نیوز) اوہائیو میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے گھر پر حملہ اور توڑ پھوڑ کی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق جے ڈی وینس کے گھر کے دروازوں اور کھڑکیوں کے شیشے توڑے گئے، ،توڑ پھوڑ کے وقت نائب امریکی صدر اور اہل خانہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

پولیس نے توڑپھوڑ کرنے والے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا، شہری گھر کے اندر داخل نہیں ہوسکا تھا۔