واشنگٹن: (دنیا نیوز) پاکستانی بینک یو بی ایل نے امریکا میں نیویارک برانچ آپریشن مکمل بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
امریکا میں سخت قوانین نے پاکستانی بینکوں کے لئے کام کرنا تقریباً ناممکن بنا دیا، پہلے حبیب بینک پر اربوں روپے کا جرمانا عائد کیا گیا، اس کے بعد باری آئی یو بی ایل کی۔
کچھ عرصہ قبل امریکا کے شہر نیویارک میں یو بی ایل برانچ کے سسٹم کا معائنہ ہوا جس میں چند خرابیوں کی نشاندہی کی گئی اور اسے فوری طور پر درست کرنا کا وقت دیا گیا مگر اس سے قبل ہی یو بی ایل بینک نے اپنی نیویارک برانچ کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ کرلیا اور لائنسنز منسوخی کی درخواست بھی دائر کر دی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے سبب امریکا میں غیر ملکی بینکوں اور دیگر کمپنیوں کے لئے کام کرنا دن بہ دن مشکل ہوتا جا رہا ہے جس کے باعث کئی کمپنیاں امریکا سے سرمایا نکال رہی ہیں۔