لاہور: (دنیا نیوز) مکئی کی فصل سے سائلج کی تیاری کا کام کاروبار کی شکل اختیار کر چکا ہے، فیصل آباد میں سائلج تیار کرکے دور دراز علاقوں میں بجھوایا جانے لگا۔
سائلج کی تیاری کے لیے بیرون ملک سے منگوائی گئی مشین کو ٹریکٹر کی مدد سے چلایا جاتا ہے، مکئی کی فصل کو مشین میں ڈال کر کترا جاتا ہے، مشین میں کتری گئی مکئی کو پلاسٹک شیٹ کے ساتھ اوپر اور نیچے چاروں اطراف سے ڈھانپ دیا جاتا ہے، 40 دن میں تیار ہونے والا سائلج کئی ماہ تک کارآمد رہتا ہے۔
سائلج کی تیاری کے لیے سٹور کیے گئے چارے کو40 دن تک ہوا اور روشنی سے بچا کر ڈھانپ کر رکھا جاتا ہے۔ مویشی پال افراد کہتے ہیں کہ سائلج سے جانوروں میں کیلشیم اور دیگر نمکیات بھی پورے ہو جاتے ہیں اور یہ کھل بنولہ کی نسبت سستا بھی پڑتا ہے۔
مقامی سطح پر تیار ہونے والا سائلج دور دراز کے علاقوں میں قائم ڈیری فارمز میں بھی بھیجا جاتا ہے۔