کراچی: (روزنامہ دنیا) انٹر بینک میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالراور پاؤنڈمستحکم رہا ۔رپور ٹ کے مطابق بدھ کو انٹربینک میں ڈالرکی قدر10پیسے کم ہو گئی۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالراور پاؤنڈمستحکم رہا ۔رپور ٹ کے مطابق بدھ کو انٹربینک میں ڈالرکی قدر10پیسے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید134روپے اور فروخت 134.05روپے پر آ گئی ،تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر 135.40روپے پرمستحکم رہا ۔رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو154روپے پر آگیاجبکہ پاؤنڈ174روپے پرمستحکم رہا ۔