سٹاک مارکیٹ: کاروبار کے آغاز پر 168 پوائنٹس کی کمی

Last Updated On 19 December,2018 10:47 am

کراچی: (دنیا نیوز) سٹاک مارکیٹ میں 168 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 37 ہزار 947 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگا۔

سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان کے سبب 168 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی، حصص کی فروخت کے باعث 100 انڈیکس 37  ہزار 947 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ واضح رہے گذشتہ روز سونے کی قیمت میں 1450 روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا تھا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق صنعتی شعبہ ترقی کی بجائے زوال کا شکار ہے ، شرح سود میں اضافہ اور گیس قلت کے باعث مصنوعات کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے جو صنعتی پہیے کی روانی میں بڑی رکاوٹ ہے۔ یہ صورتحال سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار نہیں جس کے باعث صنعتکار انویسٹ کرنے میں دلچسپی دکھاتے نظر نہیں آتے۔