کراچی: (دنیا نیوز) سٹاک مارکیٹ میں 385 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 37 ہزار 851 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی 20 پیسے گراوٹ کے بعد 140 روپے پر ٹریڈنگ ہوئی۔
سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر 385 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے باعث 100 انڈیکس 37 ہزار 851 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہو گیا اور 140 روپے نیا ریٹ مقررہوا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر مستحکم رہا اور 138 روپے 95 پر ٹریڈنگ ہوتی رہی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی معاشی صورتحال ماضی میں حاصل کئے گئے قرضوں پر سود کی ادائیگی اور بیرونی ادائیگیوں میں توازن نہ ہونے کے باعث مشکل صورتحال کا شکا ر ہے تاہم آئندہ کچھ عرصے تک ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے2 ارب 30 کروڑ ڈالر ملیں گے جو توانائی، کیپٹیل مارکیٹ سمیت دیگر شعبوں پر خرچ کئے جائیں گے جس سے مقامی صنعتوں کی پیداواری صلاحیت بڑھے گی اور معاشی حالات بہتربنانے میں مدد ملے گی۔