کراچی: (دنیا نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد نیا ریٹ 140 روپے 20 پیسے مقرر ہوا تاہم انٹر بینک مارکیٹ میں مستحکم رہا۔
اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کا ریٹ پھر چڑھ گیا جس کے بعد 140 روپے 20 پیسے پر لین دین ہوتا رہا دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالراستحکام کے باعث 138 روپے 95 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو2 ارب 30کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا ہے، دوست ملکو ں سے بھی پیکج متوقع ہیں جس سے ڈالر کے ریٹ میں اضافہ عارضی ثابت ہو گا اور روپیہ دوبارہ مضبوط پوزیشن پر آ جائے گا۔