اسلام آباد: (دنیا نیوز) رواں سیزن میں اب تک کپاس کی پیداوار ساڑھے 7 فیصد کمی کے بعد 1 کروڑ 2 لاکھ بیلز رہی۔
موسمیاتی تبدیلوں کے اثرات کپاس کی پیداوار میں کمی کا باعث بنے لگے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سیزن میں اب تک کپاس کی پیداوار ساڑھے 7 فیصد کمی کے بعد 1 کروڑ 2 لاکھ بیلز رہی جبکہ گزشتہ سیزن کے اسی عرصے کے دوران 1 کروڑ 11 لاکھ کاٹن بیلز تیار ہوئیں تھیں۔
پنجاب میں 61 لاکھ کاٹن بیلز تیار کی گئیں۔ رحیم یار خان کپاس کی پیداوار کے لحاظ سے پنجاب کے تمام اضلاع پر بازی لے گیا۔ رحیم یار خان میں 11 لاکھ ٹن کاٹن بیلز تیار کی گئیں۔
سندھ میں کپاس کی پیداوار 2 فیصد کمی کے بعد 41 لاکھ ٹن رہی۔ سندھ میں سانگھڑ 12 لاکھ کاٹن بیلز کی تیاری کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا ہے۔ رواں سیزن میں اب تک تیار کی جانے والی کاٹن بیلز میں سے ٹیکسٹائل ملز مالکان نے 84 لاکھ 28 ہزار کاٹن بیلز اور برآمد کنندگان نے 1 لاکھ کاٹن بیلز خریں اور سٹاک میں 15 لاکھ 42 ہزار کاٹن بیلز موجود ہیں۔