گزشتہ مالی وزارت خزانہ نے 1ہزار 652 ارب روپے کے محاصل اکھٹے کئے

Last Updated On 17 January,2019 05:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت خزانہ نے گزشتہ مالی سال کے دوران درآمدات سے 1ہزار 652 ارب روپے کے محاصل اکھٹے کئے۔ ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 218 ارب روپے جمع کئے گئے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ دو ہزار سترہ ،اٹھارہ کے دوران کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 608 ارب روپے اور سیلز ٹیکس کی مد میں 815 ارب روپے کے محاصل جمع ہوئے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 10 ارب 40 کروڑروپے اکھٹے کئے گئے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ دو ہزار سترہ اٹھارہ کے دوران ایف بی آر نے 3ہزار 843 ارب روپے سے زائد کی رقم جمع کی جس میں سے 1536 ارب براہ راست ٹیکسز جبکہ 2307 ان ڈائریکٹ ٹیکسز کی مد میں وصول کئے گئے۔