اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا

Last Updated On 23 January,2019 04:11 pm

کراچی: (دنیا نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر 139 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر مستحکم رہا۔ انٹر بینک میں ڈالر 138 روپے 93 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 155 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 100 انڈیکس 40 ہزار 57 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔تجزیہ کاروں کے مطابق گزشتہ روز سٹیٹ بینک میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے 3 ارب ڈالر جمع کروائے گئے جس کے بعد روپے کی قدر میں اضافے کی توقع ہے، یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ حکومت معاشی پالیسیوں میں مثبت تبدیلی لاتے ہوئے دوست ممالک کے پیکج میں ملنے والے ڈالرز درآمدی اخراجات میں استعمال کرنے کی بجائے ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے۔