مالی بحران سنگین، ملک بھر میں 175 یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کی تجویز

Last Updated On 26 February,2019 02:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا مالی بحران سنگین، انتظامیہ نے ملک بھر میں 175 سٹورز بند کرنے کی تجویز وزارت صنعت وپیداوار کو بھجوا دی۔

دنیا نیوز کو دستیاب دستاویز کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے مالی بحران کے باعث ملک بھر میں 175 یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان میں اسلام آباد ریجن کے 3، چکوال ریجن کے 6 راولپنڈی اور اٹک ریجن کے 5,5 سٹورز، لاہور، گجرات اور جہلم ریجن کے 4، 4 سٹورز شامل ہیں جبکہ سکھر، شکارپور، دادو، لاڑکانہ، گھوٹکی، ڈی جی خان، لیہ سمیت دیگر ریجنز کے متعدد سٹورز بند بھی بند کیے جا رہے ہیں۔

دستاویز کے مطابق پہلے مرحلے میں ماہانہ 1 لاکھ روپے سے کم سیل والے سٹورز بند کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں سمری ایکنک میں پیش کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن سٹورز بند کرنے کی تجویز وزارت صنعت و پیداوار کو بھجوائی جائے گی۔