یوٹیلیٹی سٹورز کے لئے رمضان پیکج کی رقم جاری

Last Updated On 08 April,2019 05:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) یوٹیلیٹی سٹورز کے لئے رمضان پیکج کی رقم جاری کر دی گئی ہے۔ تیل، گھی، چینی اور چاول سمیت 19 اشیائے خورونوش عوام کو سستے داموں ملیں گی۔

غریب عوام کو ریلیف دینے کی خاطر حکومت نے رمضان پیکج کی مد میں یوٹیلیٹی سٹورز کے لئے 2 ارب روپے کی رقم جاری کر دی ہے۔ رمضان میں یوٹیلیٹی سٹورز پر 19 اشیا مارکیٹ سے 10 سے 15 فیصد کم ریٹ پر دستیاب ہونگی۔ چیئرمین یوٹیلیٹی سٹورز کا کہنا تھا کہ غریبوں کے مفاد کے لئے ادارے کو مستحکم بنایا جائے گا۔