کراچی: (دنیا نیوز) 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی رجسٹریشن کے معاملے میں سٹیٹ بینک نے شہریوں کو ایجنٹ مافیا سے محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔
ترجمان سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 40 ہزار روپے کا بانڈ کیش کرانے پر کوئی کٹوتی نہیں، 40 ہزار روپے کا بانڈ کیش کرانے پر 40 ہزار روپے ہی ملیں گے۔
سٹیٹ بینک ترجمان کی جانب سے شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ مرکزی بینک کا دفاتر کے باہر ایجنٹوں سے کوئی تعلق نہیں، شہریوں کو لوٹنے والے ایجنٹوں کیخلاف کارروائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کام ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ 40 ہزار روپے کے بانڈز سے متعلق صارفین کے پاس 31 مارچ 2020ء تک کا وقت ہے۔