کراچی: (دنیا نیوز) نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹس میں پرانی سرمایہ کاری پر نئے حساب سے ٹیکس لگا دیا گیا۔ گزشتہ سال 5 لاکھ سے زائد سرمایہ کاری کےمنافع پر 10 فیصد ٹیکس تھا، اب 5 لاکھ سے زائد سرمایہ کاری کے منافع پر 15 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا۔ فیصلے کا اطلاق پرانی سرمایہ کاری پر ملنے والے منافع پر بھی کیا گیا ہے۔
نیشنل سیونگ سرٹیفیکٹس میں سرمایہ لگانے والوں کے لئے بری خبر، اب پرانی سرمایہ کاری پر نئے حساب سے ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ اعلان بجٹ میں ہوا تاہم اطلاق پرانی سرمایہ کاری پر بھی کردیا گیا۔ گذشتہ سال 5 لاکھ سے زائد سرمایہ کاری پر ہونے والے منافع پر 10 فیصد ٹیکس تھا اب 5 لاکھ سے زائد سرمایہ کاری پر ہونے والے منافع پر 15 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ 5 لاکھ کی سرمایہ کاری پر ہونے والے منافع پر 10 فیصد ٹیکس عائد فیصلے کا اطلاق پرانی سرمایہ کاری پر ملنے والے منافع پر بھی کردیا گیا۔