صنم سعید نے خودکشی کے واقعات روکنے کیلئے کمر کس لی

Last Updated On 19 July,2019 05:48 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ اور گلوکارہ صنم سعید نے خودکشی کے واقعات روکنے اور نفسیاتی مسائل کے شکار افراد کی آواز بننے کا فیصلہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے سوشل اکاؤنٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس وقت ہمیں خود کشی کی روک تھام کے لئے فوری کارروائی کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ یہاں خودکشی اور نفسیاتی بیماری سے متعلق کوئی بھی مفت ہیلپ لائن نہیں۔

صنم سعید نے کہا کہ ایسا ٹول فری نمبر ہوناچاہئے جس سے ایسے افراد کی مدد کی جا سکے، اس سے کئی جانیں بچ سکتی ہیں۔ ہمیں روایتی سوچ کو ختم کرنا ہو گا کیونکہ نفسیاتی صحت کیلئے مدد لیناشرم کی بات نہیں ہے۔