کراچی: (دنیا نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کمی، انٹربینک میں ڈالر کے ریٹ میں 18 پیسے اضافہ ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں 460 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔
اوپن مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران پر ڈالر کے ریٹ میں 20 پیسے کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد 157 روپے 70 پیسے کے ریٹ پر فروخت ہوتا رہا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں الٹ رجحان رہا، امریکی کرنسی 18 پیسے مہنگی ہو گئی جس کے بعد 157 روپے 70 پیسے پر ٹریڈنگ ہوتی رہی۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مندی رہی، 100 انڈیکس میں 460 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روپے کے ریٹ میں استحکام کیلئے ادائیگیوں میں توازن اور صنعتی پہیے کی روانی کیلئے مستحکم پالیسیاں اپنانے اور ان پر مکمل عملدرآمد وقت کی اہم ضرورت ہے۔