کراچی: (دنیا نیوز) شرح سود بڑھنے سے مالیاتی مشکلات میں اضافہ ہوا، عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر قرضوں کی ادائیگیوں کے حساب سے کم ہیں۔
عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے پاکستان کی معیشت پر تجزیہ پیش کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ روپیہ ضروت کے مطابق اپنی قدر کا خود تعین کرے گا، درآم٘دات میں کمی سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے مگر زرمبادلہ کے ذخائر قرضوں کی ادائیگیوں کے حساب سے کم ہیں۔
رپورٹ کے مطابق غیر ملکی ادائیگیوں سے جاری کھاتوں کا خسارہ بھی بڑھ رہا ہے جبکہ آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر کی منظوری اور دیگر ذرائع سے ملنے والی رقم سے ادائیگیوں کو سہارا ملا۔
موڈیز کے مطابق دو سال کے دوران شرح سود میں ساڑھے 7 فیصد کا اضافہ ہوا جس سے حکومتی بانڈز پر بھی شرح سود بڑھ گیا، عالمی ریٹنگ کے ادارے کے مطابق شرح سود میں اضافے سے مقامی قرضوں کا بوجھ مزید بڑھا جبکہ مالی مشکلات میں بھی اضافہ ہوا۔