کراچی: (دنیا نیوز) اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ہواجبکہ انٹربینک میں ڈالر مستحکم رہا ۔
اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر 10 پیسے کے اضافے کے ساتھ 156 روپے 40 پیسے پرٹریڈ ہوتا رہا، دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر مستحکم رہا اور156 روپے 16 پیسے پر فروخت ہوا۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں چین اور امریکہ کے تجارتی تنازع کے سبب ڈالر کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔