اہم اصلاحات کرنے پر ورلڈ بینک کی پاکستان کو مبارکباد

Last Updated On 27 September,2019 04:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ایلنگو پاچماتھو کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا میں 20 اصلاحات کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔ اسلام آباد نے 6 اہم اصلاحات کی ہیں۔

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جن شعبوں میں اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں ان میں کاروبار شروع کرنا، کنسٹرکشن پرمٹس شامل ہیں، اصلاحات میں بجلی کنکشنز، پراپرٹی رجسٹریشن، ٹیکسوں کی ادائیگی بھی شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے اہم اصلاحات کاروبار میں آسانیوں کی ضمن میں کی گئیں۔ اس اجتماعی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہے۔ یہ اقدامات وفاق، سندھ اور پنجاب حکومت کی جانب سے کئے گئے۔

 

ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ عالمی بینک کی جانب سے درجہ بندی 24 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔