کراچی: ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 605 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

Last Updated On 21 October,2019 02:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 605 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ ڈالر کے ریٹ 20 پیسے تک کم ہوگئے۔

کارباری ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں حصص کے خریداروں کے مقابلے میں شیئرز فروخت کرنے والوں کا پلڑا بھاری رہا، پانچ روز میں مارکیٹ 605 پوائنٹس کمی کے بعد 33 ہزار 870 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔

100 انڈیکس 1 اعشاریہ 8 فیصد گراوٹ کا شکار رہا، اس طرح سرمایا کاروں کے 132 ارب روپے ڈوب گئے، اس عرص میں بیرونی سرمایا کاروں نے 21 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کیے۔

دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے کمی کے بعد 155 روپے 90 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی ایک ہفتے کے دوران 20 پیسے کمی کے بعد 156 روپے 10 پیسے پر فروخت ہوئی۔