کارباری ہفتے کا اختتام: سٹاک ایکسچینج 34 ہزار کی سطح عبور کرنے میں کامیاب

Last Updated On 02 November,2019 12:15 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کارباری ہفتے کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج 34 ہزار کی سطح عبور کرنے میں کامیاب رہی جبکہ روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔

ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے باعث انڈیکس 2 اعشاریہ 1 فیصد بڑھ گیا اور مارکیٹ 720 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 34 ہزار 377 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ پورے ہفتے شیئرز کی مالیت میں 59 ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ اس عرصے میں بیرونی سرمایا کاروں نے 31 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کیے۔

دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران امریکی کرنسی کی طلب میں کمی ریکارڈ کی گئی، انٹر بینک میں ڈالر 23 پیسے کمی کے بعد 155 روپے 65 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے کمی کے بعد 155 روپے 75 پیسے پر فروخت ہوا۔