اسلام آباد: (دنیا نیوز) سٹاک مارکیٹ میں شفافیت اور بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کی خاطر 28 لاکھ ڈالر مالیت سے نیا سسٹم نصب کیا جا رہا ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا شینزن سٹاک مارکیٹ سے ٹریڈنگ اینڈ سرولنس سسٹم خریدنے کا معاہدے طے پا گیا۔ چیئرمین پاکستان سٹاک ایکسیچنج سلیمان مہدی کے مطابق نئے سسٹم سے بہتر نگرانی اور عالمی سٹاک مارکیٹوں سے منسلک ہو جائیں گے۔
ٹریڈنگ کے نئے سسٹم سے بیرونی کمنیپاں اور سرمایہ کار آسانی سے آن لائن ایک دوسرے کی سٹاک مارکیٹوں میں سرمایہ لگا سکیں گے۔ ٹریڈنگ اینڈ سرولنس سسٹم کی لاگت 28 لاکھ ڈالر ہے جو 5 سال کی مد میں ادا کی جائے گی جبکہ یہ سسٹم فروی 2020ء سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کام کرنا شروع کر دے گا۔