لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں معاشی اعشاریوں کی بہتر خبریں آنے کے بعد اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں معاشی اعشاریوں کی طرف سے مثبت خبریں مل رہی ہیں، موڈیز سمیت عالمی ادارے ملکی معیشت پر بہتری کی خبریں دے رہے ہیں جس کے اثرات سٹاک مارکیٹ سمیت امریکی ڈالر پر پڑ رہے ہیں، آج سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، تیزی کے باعث انڈیکس 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ حصص کی مالیت میں 110 ارب روپے سے زائد بڑھ گئی ہے، اسی طرح اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 20 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 155 روپے 40 پیسے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ: 836.57 پوائنٹس کی تیزی، حصص مالیت میں 110 ارب کا اضافہ
دوسری طرف اوپن مارکیٹ کے برعکس انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوا۔ جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی 155 روپے 27 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوئی۔